امریکہ کو ایران کی مشروعیت اور حکمت عملی پر تاریخی شکست کا سامنا ہے: صدر روحانی
3294
M.U.H
14/10/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے خارجہ پالیسی کے سلسلے میں ایران کی کامیابی اور امریکہ کی شکست پر زرو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب جاں لیں کہ امریکہ کو حقوقی، سیاسی اور عالمی وعدوں کی خلاف روزی پر ناکامی کا سامنا ہے اور ہم ںے بڑی کامیابی حاصل کرلئے ہیں.
ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اتوار کے روز ایران کی تہران یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام اور قوم کے سامنے ٹرمپ کی حکومت کی بغاوت پسندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پہلے نفسیاتی جنگ کا آغاز کیا اور ان کا دوسرا مقصد معیشتی جنگ اس کے بعد اسلامی جمہوریہ نظام کو ناکام دکھانا ہے جبکہ ان کا حتمی مقصد ایران کی قانونی حکومت کی تبدیلی ہے.
صدر روحانی نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر ایران کے ردعمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی حکمت عملی کی مبنی پر جلدی کے بغیر دوسرے ممالک کو کچھ ہفتوں کا وقت دے دیا. جوہری معاہدے پر قائم رہنا یا نہ رہنا اہم نہیں بلکہ ہمارے قومی مفادات، سلامتی اور سیکورٹی اہم ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے پر ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات پر فیصلہ کرنے کے قابل ہیں جنہوں نے ایران کی دیانتداری اور امریکہ کی خلاف ورزی کی تصدیق کی. ہم نے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کرلئے ہیں اور امریکہ کے اندر بھی جوہری معاہدے سے علیحدگی ایک کامیابی نہیں ہے.