2856 muh 11/05/2020
تہران- ایرانی سپریم لیڈر نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کی عالمی آزمایش میں مغرب کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مغرب اور مغرب کے دلدادوں کو اس ناکامی کا نہیں دیکھنا چاہتے حالانکہ اس شکست کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ اور بیان کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آج بروز اتوار کو کرونا وائرس روک تھام کی قومی کمیٹی سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید فرمایا کہ کرونا وائرس، امریکہ اور یورپی ملکوں میں دوسرے ممالک کے کچھ عرصے کے بعد پھیل گیا اور ان کو وائرس کیخلاف لڑنے کی تیاری کا موقع ملا لیکن پھر بھی وہ اس عرصے میں ناکام رہے۔
سپریم لیڈر نے فرمایا کہ امریکہ اور یورپی ممالک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد اورساتھ ہی ان ممالک میں رونما ہونے مشکلات بشمول بے روزگاری سے مغربی کی مینجمنٹ کی عدم صلاحیت ظاہر ہوتی ہے۔
انہوں نے فرمایا کہ مغرب میں کرونا وائرس کی روک تھام میں "مغرب کا معاشرتی فلسفہ" اور "عوامی اخلاقیات شو" کی شکست کا سامنا ہوا۔قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا کہ کرونا وائرس کے معاملے میں انہوں نے بوڑھوں، بیماروں، بے گھروں کی بے عزتی کی کیونکہ یہ گروہ پیسہ کمانے سے قاصر ہیں؛ لہذا نرسنگ ہومز میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
انہوں نے دکانوں پر حملوں اور دیگر چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مغربی ممالک تمام دعوؤں کے باجود اس میدان سے ناکام ہو چکے ہیں اور عوامی رائے کیلئے ان حقائق کی وضاحت کرنی ہوگی۔
سپریم لیڈر نے ایران میں کرونا وائرس کیخلاف جد و جہد کرنے والوں اور ان کی دن رات محنتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے مزاحمت اور صبر کا پیشہ کرتے ہوئے اپنے سلوک سے اسلامی- ایرانی ثقافت کا مظاہرہ کردیا۔
انہوں نے کرنا وائرس کے علاج اور ویکسن کی تیاری کرنے کیلئے تحقیقاتی مراکز اور علم پر مبنی کمپینوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایرانی ماہرین جلد از جلد اس عرصے میں کامیابیاں حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کے خطاب سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے کرونا وائرس کی روک تھام قومی کمیٹی کیجانب سے ان 80 دنوں کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کی۔
صدر روحانی نے سپریم لیڈر کیجانب سے کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والے مشکلات جیسے بے روزگاری کو حل کرنے اور ساتھ ہی صحت کی ضروری مصنوعات کو فراہم کرنے کیلئے قومی ترقیاتی فنڈ سے ایک ارب یورو نکالنے سے اتفاق کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔