عراقی عوام کا امریکی فوج کو عراق سے نکالنے کا مطالبہ
2960
m.u.h
30/12/2018
عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ ھمام حمودی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
ھمام حمودی نے عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق میں موجود امریکی فوج کی تعداد ، عراق میں امریکی فوجی اڈوں اور ان کے اغراض و مقاصد سے عراقی قوم کو آگاہ کریں ۔
عراق کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے عراقی وزير اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزير اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ عراق کے دوران بین الاقوامی پروٹوکول کے دائر سے باہر ملاقات نہ کرکے عراقی عوام کے سر کو بلند کردیا ہے۔
حمودی نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ عراق اور عراقی عوام کے لئے مشکلات پیدا کی ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ عراقی عوام کے جوانوں نے کیا اور آج بھی عراقی عوام کے فروںد ملک کو درپیش ہر خطرے کام قابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔