نمائندہ ولی فقیہ اور شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا امریکہ کی غلامی کرکے سعودی عرب ہرگز ترقی نہیں کرسکتا۔
کی رپورٹ کے مطابق شہر اصفہان کے امام جمعہ آیت للہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے ایران میں اسلامی نظام کے خلاف حالیہ مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا رہبر انقلاب اسلامی کے بقول ان بلووں پر سعودی عرب کا پیسہ خرچ ہوا امریکہ اور اسرائیل نے ان بلووں کی پلاننگ کی اور منافقین نے اس پلاننگ کا اجراء کیا لیکن دشمن کو اپنے ناپاک عزائم مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے مزید کہا دشمن نظام اور ملت کو نقصان پہنچانے پر بہت زیادہ خوش ہوتا ہے اور ایران میں رونما ہونے والے چھوٹے چھوٹے واقعات کو بڑا بناکر پیش کرتا ہے لیکن جب اس نے ان واقعات کے خلاف ملت ایران کا ردعمل دیکھا تو وہ مایوس ہوگیا۔
آیت اللہ طباطبائی نژاد نے مزید کہا آل سعود دشمنان اسلام کو ایران کے خلاف سازشیں تیار کرنے کیلئے پیسے دیتا ہے لیکن سعودی عرب کو امریکہ کی غلامی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا اور اس طرح سعودی عرب ترقی اور پیشرفت بھی نہیں کرسکتا۔