تہران: ایران کی ایکسپیڈینسی کونسل کے چئرمین نے اقوام متحدہ میں امریکی صدر کی ایران مخالف تقریر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات اس کی کمزوری اور بے بسی کی واضح علامت ہیں۔
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمی 'سید محمود ہاشمی شاہرودی' نے ہفتہ کے روز ایکسپیڈینسی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جبکہ ٹرمپ اور امریکی حکومت داعش دہشتگردوں قائم کرتے ہیں انہوں نے اپنے حالیہ بیانات میں اسلامی جمہوریہ ایران پر دہشتگردی الزامات کا لگا دیا مگر ایران اسلامی انقلاب کی کامیابی سے اب تک علاقے میں اس لعنت سے مقابلہ اور ان کے خاتمے کے لئے بھرپور کوشش کررہا ہے۔
آیت اللہ شاہرودی نے اقوام متحدہ میں صدر روحانی کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کے بیانات امریکی صدر ٹرمپ کے ایران مخالف بیانات کے لئے ایک مناسب اور فیصلہ کن جواب تھا۔
انہوں نے امام حسین (ع) اور ان کے با وفا ساتھیوں کی شہادت کے موقع پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی قوم جہاد امام حسین (ع) کو خراج عقیدت اور داعش دہشتگردوں کی مکمل ناکامی کے لئے کوششیں کرتے ہیں۔
ایرانی تشخیص مصلحت نظام کے چیئرمین نے عراق اور شام میں دہشتگردوں کی شکست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک، یمن اور شام میں عوام کے مزاحمت امام حسین (ع) کی تحریک سے متاثر ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے ایرانی ہفتہ دفاع مقدس کی یاد کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران کے قیمتی تجربات علاقے میں ایرانی قوم کی کامیابی اور عالمی افکار عامہ کی ہوشیاری کا باعث بن گیا ہے۔