تل ابیب میں روسی سفیر الیکزینڈر شین نے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ کسی بھی صورت میں دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں۔انہوں نے صیہونی چینل 9 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حزب اللہ اور حماس کو دہشت گرد تنظیمیں نہیں مانتے۔انہوں نے حزب اللہ اور حماس کا داعش سے موازنہ کئے جانے پر سخت اعتراض کیا۔مقبوضہ فلسطین میں روسی سفیر نے کہا کہ روس کی عدلیہ کے مطابق اندرون اور بیرون ملک اگر کوئی ہمارے ملکی مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے اور دہشت گردانہ کارروائی کرتا ہے تو وہ ہماری نظروں میں دہشت گرد ہے اور یہ بات حماس اور حزب اللہ کے حوالے سے درست نہیں ہے۔