انقرہ - ترک صدر 'رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مشرق وسطی کا ایک اہم ملک ہے جس کے بغیر علاقائی بحرانوں کا حل ممکن نہیں ہے۔ یہ بات صدر اردوان نے جمعہ کی رات پرتگالی ٹی وی چینل 'آر.ٹی.پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔اس موقع انہوں نے ایران اور ترکی کے درمیان بعض مسائل پر اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمیں مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے ہوں گے کہ کس طرح شام، عراق، اور قطر کے مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے بغیر خطے کے تنازعات بشمول عراق اور شام کے بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا۔
اردوان نے کہا ہے کہ شام مذہبی کے لحاظ سے اور عراق بھی ایران کے ساتھ ایک مسلمان اور ہمسائہ ملک ہونے کی وجہ ایران کے لیے بہت اہم ممالک ہیں اسی لیےاس دونوں ممالک کے بحرانوں اور مسائل کے حل ایران کے بغیر میسر نہ ہوگا.۔
انہوں نے کہا کہ ہم شامی تنازعات کے حل کے لیے ایران کے ساتھ آستانہ مذاکرات میں شرکت کی جو امریکی سفیر بھی اس نشست میں شریک تھے اور شامی بحران کے حل کے لیے اس امن مذاکرات کا سلسلہ اعلی سطح طور پر ابھی جاری ہے.۔ترک صدر نے بتایا کہ شام کے بحران کا حل علاقائی بحرانوں کو حل کرنے میں صرف ایک قدم ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور سعودی عرب بھی شامی مسائل کے حل کے لیے ایران،ترکی اور روس کے منصوبے سے منسلک ہوکر اور اس حوالےسے مزید تعاون کریں۔