اربعین حسینی دشمنوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے: خطیب جمعہ تہران
3364
m.u.h
19/10/2019
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ اربعین حسینی دشمنوں کے لئے ایک ڈراؤنے خواب میں تبدیل ہوگیا ہے
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اس ہفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں اربعین ملین مارچ کو دشمنوں کے مقابلے میں دنیا بھرکے حریت پسندوں کی ایک مضبوط صف بندی قراردیا اور کہا کہ اربعین ملین مارچ دشمنوں کے لئے ایک ڈراؤنا خواب بن گیا ہے - تہران کے خطیب جمعہ نے اربعین حسینی کو شاندارطریقے سے منعقد کرنے میں عراقی عوام اور حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جب لبیک یاحسین کی صداؤں کے ساتھ تین کروڑ زائرین ملین مارچ میں شرکت کرتے ہیں تو یہ نعرہ سامراجی طاقتوں کو لرزہ براندام کردیتا ہے -
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اربعین حسینی عالمی سامراج کی تیزی کے ساتھ نابودی کو مہمیز دینے والا ایک غیر ممعولی اجتماع ہے ۔ انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کی منطق ، اسلام کو فتح و نصرت سے ہمکنار کرے گی کہا کہ اربعین کی منطق اور نظریہ استقامت، امید ، ثبات قدم ، ہمہ جانبہ فتح و کامرانی ، دشمن کے مقابلے میں صف آرائی اور انسانوں کے ساتھ عاشقان حسینی کی محبت والفت کا اظہار ہے ۔