تہران - فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما 'اسماعیل ہنیہ نے القدس کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے نام خصوصی پیغام بھیج دیا۔ تفصیلات کے طابق، تہران میں تعینات حماس تنظیم کے نمائندے نے ایرانی صدر کے نام 'اسماعیل ہنیہ کے تحریری پیغام کو نائب ایرانی وزیر خارجہ کو پیش کردیا ۔نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور 'حسین جابری انصاری' نے اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حماس نمائندہ 'خالد القدومی' کے ساتھ گزشتہ روز ہونے والی ایک ملاقات میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خالد القدومی نے اس ملاقات کے دوران القدس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایرانی صدر 'حسن روحانی' کے نام حماس سربراہ 'اسماعیل ہنیہ' کو پیغام کو پیش کیا۔اعلی ایرانی سفارتکار اور نمائندہ حماس نے اس موقع میں فلسطین کے تازہ ترین حالات پر گفتگو کی۔