ایران اور عراقی اقوام ایک دل دو جان ہیں: آیت اللہ خامنہ ای
2578
M.U.H
20/09/2019
سپریم لیڈر ایران حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی اور عراقی قوموں کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مشترکہ جذبات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ دونوں قومیں ایک دل دو جان ہیں.
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ خامنہ ای نے بدھ کے روز اربعین کے موقع پر زائرین حسینی کےعراقی خادمین اور موکب داروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اربعین حسینی کے موقع پر عراقی شہریوں کی جانب سے حسینی زائرین کی تعظیم و تکریم اور مہمان نوازی کو بے مثال قراردیتے ہوئےفرمایا کہ میں اپنی طرف سے اور ایرانی قوم کی جانب سے عراقی عوام ، عراقی حکومت اور عراق کے علماء کے اس پسندیدہ اقدام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن بارہا دونوں ممالک کے اقوام کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے لیکن اپنے عزائم میں ہمیشہ ناکام ہوا ہے کیونکہ دونوں عوام کو آپس میں جوڑنے کا اہم عنصر امام حسین کی محبت اور اللہ تعالی پر ایمان ہے.
انہوں نے امت مسلمہ کی بیداری اور عراقی عظیم قوم کی ثقافت، پختہ ارادہ اور وقار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام حالیہ سالوں میں اپنی طاقت کو مظاہرہ کر کے داعش اور تکفیری گروپوں کے خلاف اپنی ملک کا دفاع کیا ہے.
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گزشتہ 4 دہائیوں کے دوران ایران اور امت مسلمہ کے خلاف امریکہ اور ان کے اتحادی کی بھیانک سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایرانی قوم ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے اور آج انقلاب اسلامی کا کمزور پودا ایک مضبوط اور تن آور درخت ميں تبدیل ہوگیا ہے ۔