تہران، 16 مارچ - ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے کہ دشمن عناصر معاشی مشکلات کے ذریعے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران میں مسائل کو ہوا دینا چاہتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ 'محمد امامی کاشانی' آج نے تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی پارلیمنٹ اور عدلیہ ہمیشہ سامراجی قوتوں کے سامنے ڈٹی رہی ہیں اور دشمنوں کے اقدامات کو اُجاگر کرتی رہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی ہدایات سے ہم دشمنون کی ایران کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں.
تہران کے امام جمعہ ملکی حکام پر زور دیا کہ وہ دلچسپی اور دلی محنت سے عوامی مشکلات کے خاتمے کے لئےخدمات سرانجام دیں