مسقط - اسلامی جمہوریہ ایران کے فارسی مرکز اور سلطنت عمان کے خلیج کالج نے سائنسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقص سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کردئے۔ تفصیلات کے مطابق، عمانی دارالحکومت 'مسقط میں ایک خصوصی تقریب کے دوران ایران کے ثقافتی قونصلر 'بہمن اکبری اور خلیج کالج کے سربراہ پروفیسر تقی العبدوانی کی جانب سے اس تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد ایران اور عمان کے درمیان سائنسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر فریقین نے ایران اور عمان کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان فارسی زبان سے متعلق ثقافتی نشستوں کا انعقاد کیا بھی جائزہ لیا گیا۔اس معاہدے کے تحت عمانی طالب علموں کو فارسی سیکھنے کی راہ بھی ہموار ہوجائے گی۔