مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت: آیت اللہ مکارم شیرازی
1290
M.U.H
13/07/2018
قم ميں ایک دینی مرجع نے دنیا بھر میں تکفیریت کے بہیمانہ اور وحشیانہ اعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیری فرقے نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ تکفیریت کا خآتمہ قریب پہنچ گیا ہے۔ مسلمانوں کی راہ نجات کا واحد راستہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت میں ہے۔
قم ميں ایک دینی مرجع آیت اللہ مکارم شیرازی نے دنیا بھر میں تکفیریت کے بہیمانہ اور وحشیانہ اعمال و رفتار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریوں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ وہابیت کا خاتمہ قریب پہنچ گیا ہے۔ مسلمانوں کی راہ نجات کا واحد راستہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت میں ہے۔ آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ اسلام محبت، رواداری اور ہمدردی کامذہب ہے لیکن تکفیری دہشت گردوں نے دنیا میں بعض لوگوں کی نظر کو اسلام کے بارے میں تبدیل کردیا ۔ جبکہ تکفیریوں کے پاس حقیقی اسلام نہیں ۔ کیونکہ حقیقی اسلام میں محبت ، ہمدردی ، رواداری موجود ہے جبکہ تشدد اور دہشت گردی کا اسلام سے کوئی ربط نہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہابیت کے فروغ میں امریکہ اور سعودی عرب نے بہت بڑا سرمایہ لگایا ہے اور وہابیوں نے اسلامی آثار کی تباہی کا آغاز مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے کیا اور انھوں نے جنت المعلی اور جنت البقیع میں آنحضور (ص) کے جگر گوشوں، ازواج اور ممتاز صحابہ کی قبروں کے آثار محو کردیئے تکفیریت باغی اور گمراہ گروہ ہے جس کی گمراہی میں کسی مسلمان کو شک نہیں کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ حقیقی اسلام کی طرف بازگشت ہی مسلمانوں کی نجات کا واحد راستہ ہے۔