ویانا - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ 'فیڈریکا مغرینی نے جوہری معاہدے کی دوسری سالگرہ کی مناسبت ست اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدہ عالمی برادری اور خطہ سمیت کثیرالجہتی سفارتکاری کے لئے ایک تاریخی کامیابی ہے۔
فیڈریکا مغرینی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے سے دوسال کے بعد تمام فریقین سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کامیابی کے ساتھ اس معاہدے کے مطابق عمل کررہے ہیں اور عالمی ایٹمی توانائی ادارے کی چھ رپورٹ اس کامیابی کی علامت ہے۔مغرینی نے کہا کہ ہم مشترکہ کمیشن کی سربراہ ہیں اور اس کے ذریعہ جوہری معاہدے کے تمام شعبوں میں مکمل نفاذ کی نگرانی کرکے اور تمام فریقین کی جانب سے اس کے مطابق عمل کرنے کے لئے 21 جولائی کو آسٹریا کے درالحکومت ویانا میں اس کمیشن کی مسلسل نشستیں انعقاد کیا جائے گا۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ جبکہ موجودہ صورتحال میں پوری دنیا ایٹمی صلاحیتوں کے خطرے کا شکار ہے جوہری معاہدہ عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کےلئے بین الاقوامی کوششوں کی نشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس عالمی معاہدے کی منظور کیا ہے اور تمام فریقین کی جانب سے اس معاہدے کے حوالے سے تمام وعدوں پر قائم رہنے پر زور دے رہی ہے۔ اس بیان کے مطابق مغرینی نے کہا کہ یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کے تمام شعبوں میں نفاذ کے لئے اپنے وعدوں پر قائم ہے اور علاقے میں تنازعات کے حل کے لئے اس سے استعمال اور خطے میں سلامتی کو برقرار رکھنا اور باہمی تعاون ہمارا حتمی مقصد ہے۔