تہران - سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب (آئی آر جی سی) نے تہران حملوں کے جوابی ردعمل میں شام کے علاقے 'دیر الزو میں قائم داعش کے تکفیری اور دہشتگردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب کے بیان کے مطابق، 7 جون کو تہران میں پارلیمنٹ اور امام خمینی (رح) کے مقدس مزار پر دہشتگردوں کے حملوں کے نتیجے میں 18 افراد شہید اور متعدد روزہ دار زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ نہتے عوام کے خون کا بدلا لیا جائے گا۔اس بیان کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب فورسز نے پرودگار کے فضل و کرم، ایران کی بہار قوم اور شہدا کے خاندانوں کی طرف سے تہران حملوں میں ملوث سفاک دہشتگردوں کو سبق سیکھانے کے لئے شام کے علاقے دیر الزور میں قائم دہشتگردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول اور خودکش کار بمب تیار کئے جانے والے مراکز کو میزائلوں سے تبادہ کردیا۔پاسداران انقلاب کے مطابق، کرمانشاہ اور کردستان میں موجود آئی آر جی سی ایرواسپیس بیس سے شام میں قائم دہشتگردوں کے مراکز پر درمیانے سطح اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کو سنگین نقصان پہنچا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، اس کاروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور ان کے جنگی آلات، تنصیبات اور اسلحہ ڈپو بھی مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ اس کاروائی کا مقصد اور پیغام واضح ہے، ہم دہشتگردوں اور ان کے علاقائی اور بیرونی حواری اور حامیوں کو انتباہ کرتے ہیں کہ اگر ایرانی قوم کے خلاف ایسے سفاکانہ اور شیطانی اقدامات دہرائے گئے تو آئندہ ہمارا ردعمل مزید سخت اور تباہ کن ہوگا۔پاسداران انقلاب نے کہا کہ ہم ایرانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پرودگار کے فضل سے اور وطن عزیز کے تمام اداروں کے مشترکہ تعاون کے ذریعے سے ملک کے خلاف کسی بھی طرح کی سازش اور ممکنہ سیکورٹی خطرات کو بروقت ناکام بنادیا جائے گا۔