ملک میں حالیہ فسادات منصوبہ بندی کی گئی تھی: آیت اللہ خامنہ ای
2324
m.u.h
03/10/2022
تہران: ایرانی سپریم لیڈر نے ملک میں حالیہ وقائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ یہ فسادات اور بدامنی امریکہ اور غاصب اور جعلی صیہونی حکومت کی سازش تھی ۔
مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر اور رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی موجودگي میں ڈیفنس یونیورسٹیوں کی مشترکہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب پیر کے روز تہران کی امام حسن مجتبی علیہ السلام آفیسرز اکادمی میں منعقد ہوئي۔
اس موقع پر رہبر انقلاب نے اپنی تقریر میں ملک کے موجودہ حالات کے بارے میں کچھ اہم نکات بیان کیے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
انہوں نے کہا کہ نوجوان لڑکی کی موت سے ہمیں بھی دلی صدمہ ہوا، بغیر تحقیق کے ردعمل، دنگے پھیلانا، عوام کے لیے بدامنی پیدا کرنا، قرآن، مسجد، حجاب، بینک اور لوگوں کی گاڑیوں پر حملہ فطری رد عمل اور عام بات نہیں، بلکہ یہ منصوبہ بند سازش کا نتیجہ تھا۔
ایرانی سپریم لیڈ ر نے بتایا کہ حالیہ کچھ دنوں کے واقعات میں سب سے زیادہ ملک کی پولیس فورس پر ظلم ہوا، رضاکار فورس پر ظلم ہوا، ایرانی قوم پر ظلم ہوا۔ ظلم کیا گيا۔ البتہ قوم اس واقعے میں بھی، پچھلے واقعات کی طرح مضبوطی سے سامنے آئي، پوری طرح مضبوط، ہمیشہ کی طرح، ماضی کی طرح۔ آگے بھی ایسا ہی ہوگا۔ مستقبل میں بھی، جہاں بھی دشمن، خلل ڈالنا چاہیں گے تو جو سب سے زیادہ مضبوطی سے سینہ سپر ہوکر سامنے آئے گا اور سب سے زیادہ موثر واقع ہوگا، وہ ایران کی بہادر اور مومن قوم ہے، وہ میدان میں آئے گي اور میدان میں آ گئي ہے۔
انہوں نے کہا کہ جی ہاں! ایرانی قوم مظلوم ہے لیکن مضبوط ہے، امیر المومنین کی طرح، مولائے متقیان کی طرح، اپنے آقا علی علیہ السلام کی طرح جو مضبوط بھی تھے، سب سے زیادہ طاقتور بھی تھے اور سب سے زیادہ مظلوم بھی تھے۔
قائد انقلاب نے کہا کہ یہ واقعہ جو رونما ہوا، جس میں ایک نوجوان لڑکی کی موت ہو گئي، تلخ واقعہ تھا، ہمیں بھی دلی تکلیف ہوئي لیکن اس واقعے پر سامنے آنے والا ردعمل، کسی بھی تحقیق کے بغیر، کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر، یہ نہیں ہونا چاہیے تھا کہ کچھ لوگ آ کر سڑکوں پر بدامنی پھیلا دیں، لوگوں کے لیے بدامنی پیدا کر دیں، سیکورٹی کو درہم برہم کر دیں، قرآن کو آگ لگا دیں، پردہ دار خواتین کے سروں سے چادر چھین لیں، مسجد اور امام باڑے کو نذر آتش کر دیں، بینک میں آگ لگا دیں، لوگوں کی گاڑیوں کو جلا دیں۔ کسی واقعے پر یہ ردعمل، جو افسوسناک بھی ہے، اس بات کا سبب نہیں بن جاتا کہ اس طرح کی حرکتیں کی جائيں، یہ کام نارمل نہیں تھے، فطری نہیں تھے، یہ دنگے، پہلے سے طے شدہ تھے۔
ایرانی مسلح افواج کی آفیسرز یونیورسٹی کی کیڈٹس گریجویشن تقریب آج صبح (پیر)امام حسن مجتبی علیہ السلام کی آفیسر اور پولیس ٹریننگ یونیورسٹی میں قائد انقلاب سید علی خامنہ ای کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی، ایرانی آرمی کے سربراہ جنرل امیر موسوی، پولیس کے سربراہ جنرل حسین اشتری، وزیر داخلہ احمد وحیدی، جنرل محمد رضا قرایی آشتیانی نے حصہ لیا تھا۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس یونیورسٹی میں گمنام شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کر کے اعلیٰ شہداء کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔