سعودی عرب میں شیعہ فرقہ کی نسل کشی جاری،۳۷ افراد کا بہیمانہ قتل،ایک عالم دین کو بھی شہید کیا گیا
2989
m.u.h
24/04/2019
سعودی عرب۲۳ اپریل :آیت اللہ باقر النمر کو شہید کرنے کے بعد آل سعود نے ایک اور شیعہ عالم دین شیخ محمد عبد الغنی کو بھی شہید کر دیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سعودیہ عرب میں گزشتہ روز شیعہ اسکالر سمیت ۳۷ مومنین کا سر قلم کر دیاگیا ، سعودی شاہی خاندان نے الشیخ باقر النمر کی تحریک اصلاح کے مزید ۳۷ افراد کو سزائے موت کا حکم صادر کیا ، یہ تمام افراد سعودی افواج نے شیعہ نشین علاقے القطیف سے گرفتار کیے تھے ۔
جن ۳۷ بے گناہوں کو گزشتہ روز سزائے موت دی گئی ان میں سے ایک قطیف کے معروف شیعہ عالم دین شیخ محمد العطیہ عبد الغنی بھی تھے ۔ کل علی الصبح ریاض میں سعودی حکومت نے ان تمام افراد کے سر قلم کر کے ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔
حیران کن بات یہ ہے کہ بات بات پر انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والی انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں سمیت بے حس عالم اسلام کے حکمران آل سعود کے اس ظلم پر خاموش ہیں ۔
وضح رہے کہ اس سے قبل معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر کا سر قلم کر دیا تھا انکا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے اپنے ملک میں جمہوریت اور اپنی قوم کے حقوق کی خاطر تحریک کا آغاز کیا ہوا تھا ۔