فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی امریکی،صہیونی سازش کے سوال کچھ نہیں بلکہ یہ عمل ناقابل معافی جرم ہے۔
حماس نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ صہیونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنا القدس اور فلسطینیوں سے غداری اور صہیونیوں کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔
اس بیان کے مطابق، صہیونیوں کے ساتھ تعلقات بحالی کرنے کے ہر اقدام سے مقابلہ کیا جائے اور اس مقصد کے لئے عالم اسلام ایک ہو۔
حماس نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام ان لوگوں جو صہیونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے خواہاں ہیں، نہ معاف کریں گے اور نہ ہی ان کی غداری بھول پائیں گے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی ایک مکروہ عمل ہے جا کا مقصد عالم اسلام کی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔
حماس تنظیم نے امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ صہیونیوں کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اسے ہرگز تسلیم نہ کرے۔