ایران ،اطلاعات اور انفارمیشن جنگ میں دشمن کو شکست دینے پر قادر ہے: جنرل حسین سلامی
3172
M.U.H
19/05/2019
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم اطلاعات ، معلومات اور انفارمیشن جنگ میں دشمن کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
میجر جنرل سلامی نے امریکی شکست کا راز امریکہ کے سیاسی فلسفہ میں قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پالیسی قید و بند ، منہ زوری ، وابستہ کرنے ، قوموں اور حکومتوں پر تسلط جمانے کی پالیسی ہے اور امریکہ کی اس سیاست اور پالیسی کی وجہ سے اسے عالمی سطح پر نفرتوں اور عداوتوں کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ کی عالمی سطح پر قدرت زوال اور اضمحلال کا شکار ہوگئی ہے اور آج کوئی بھی ملک اور کوئی بھی قوم امریکہ کے ساتھ دو قدم چلنے کے لئے آمادہ نہیں ہے۔
میجر جنرل سلامی نے امریکہ اور ایران کے درمیان اطلاعات اور انفارمیشن کی جنگ کو سنجیدہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم اس جنگ میں بھی دشمن کو شکست دینے پر قادر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کے سیاسی نظام میں شگاف پیدا ہوگیا ہے اب امریکہ کی مثال عالمی تجارتی ٹاوروں جیسی ہے جو اچانک اور ناگہاں ضرب وارد ہونے کی صورت میں زمین بوس ہو جائے گی۔ میجر جنرل سلامی نے کہا کہ ہم انفارمیشن جنگ میں بھی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔