ایرانی سینئر کمانڈر کی ملکی دفاعی صلاحیتوں میں بہتری پر زور
1451
M.U.H
08/06/2018
ایرانی سینئر کمانڈر نے ملکی دفاعی صلاحیتوں اور ملک میں ہر ممکن حد تک سیکورٹی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بات ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن مختلف سازشوں کے ذریعے اسلامی تحریک اور ملک میں بدامنی اور پیچیدہ نظریات پیدا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے لیکن ہمیں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تعلیمات اور ان کی ہدایات کے مطابق ڈٹ کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔