ایرانی عوام 18 جون کو انتخابات میں حصہ لینے سے نظام کی عزت افزائی کریں گے: آیت اللہ خامنہ ای
2895
M.U.H
17/06/2021
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا تیرہویں صدارتی انتخابات اور شہری و دیہی کونسلوں کے چھٹے انتخابات کے موقع پر ٹیلی ویژن سے خطاب کا آغاز کیا گیا۔
قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز بدھ کو ٹیلی وژن سے عوام سے خطاب کرتے ہوئے عشرہ کرامت اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی یوم ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی ان ایام اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی مجاورت کے فیوض و برکات سے ایرانی عوام کو بہرہ مند فرمائے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے تیرہویں صدارتی انتخابات کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ان شاء اللہ ایرانی عوام انتخابات میں بھر پور اور بڑے پیمانے پر شرکت کرکے اصلح اور بہترین امیدوار کا انتخاب کریں گے۔
اسلامی نظام جمہوریت اور اسلامیت کی دو بنیادوں پر استوار ہے اور جمہوریت عوام کی بھر پور مشارکت سے حاصل ہوتی ہے لہذا عوام کو انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا اور اپنے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ جو ذرائع ابلاغ، عالمی سامراجی طاقتوں کے کنٹرول میں ہیں وہ ایران کے انتخابات کے سلسلے میں تخریبی کردار ادا کررہے ہیں۔
سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ یقینا اسی خاصی عرصے کے دوران، اقتصادی، ثقافتی، سلامتی، صحت و غیرہ کے شعبوں میں ملک کے مستقل کا تعین ایرانی عوام کی جمعہ کے روز انتخابات میں شرکت سے ہوگا؛ آپ اپنی موجودگی اور اپنی ووٹ سے تمام بڑے مسائل میں ملک کی تقدیر کا تعین کریں گے۔
سپریم لیڈر نے مزید فرمایا کہ یقینا اسی خاصی عرصے کے دوران، اقتصادی، ثقافتی، سلامتی، صحت و غیرہ کے شعبوں میں ملک کے مستقل کا تعین ایرانی عوام کی جمعہ کے روز انتخابات میں شرکت سے ہوگا؛ آپ اپنی موجودگی اور اپنی ووٹ سے تمام بڑے مسائل میں ملک کی تقدیر کا تعین کریں گے۔
انہوں نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ کے نظام میں لوگوں کی موجودگی کا ایک مضبوط اصول اور ایک مستقل دانشورانہ دستاویز ہے اور یہ صرف ایک سیاسی مسئلہ ہی نہیں ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ یقینا عوام کی موجودگی کے سیاسی فوائد بہت سارے ہیں، لیکن ان کے علاوہ اور زیادہ اہم بات؛ اسلامی جمہوریہ کے نظام میں عوام کی موجودگی کے فلسفہ کا اصول ہے؛ یعنی اسلامی جمہوریہ میں جمہوریت ایک حصہ اور اسلامیت ایک اور حصہ ہے اور جمہوریت کے بغیر اسلامی جمہوریہ کی تشکیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر کا مقصد یہ ہے کہ یہ انتخابات، اچھی طرح سے انعقاد نہ ہوجائے اور عوام، ایرانی نظام سے دور ہوجائیں؛ کیونکہ انتخابات میں عوام کی عدم شرکت، اسلامی جمہوریہ نظام اور عوام کے درمیان رکاوٹیں حائل ہونے کے مترداف ہے اور یہ ان کا مقصد ہے۔
لیکن تجربہ نے اس بات کا مظاہرہ کیا ہے ایرانی عوام نے ان کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کی خواست کے برعکس عمل کیا ہے اور اس بار بھی اللہ رب العزت کی مدد سے عوام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر نظام کی عزت افزائی کریں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ انتخابات؛ منظرعام پر عوام کی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں؛ اس موقع پر لوگوں کی موجودگی، یعنی اسلامی جمہوریہ کے نظام کو لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کا وقار اور ملکی وقار پر اس کا انوکھا اثر پڑتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت کا کوئی اوزار ملک کیلئے اتنا طاقتور نہیں جتنا عوام کی موجودگی میں ہے؛ ہم فوجی سیاسی اور معاشی اوزار کو بااختیار بناتے ہوئے دیکھتے ہیں؛ لیکن عوام کی موجودگی جتنا طاقتور کوئی نہیں ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ عوام کی موجودگی اسلامی جمہوریہ کے نظام کو الفاظ کے صحیح معنوں میں مستحکم کرتی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ عوام کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے حوالے سے انتخابات سے متعلق نازیبا بیانات دینے والے در حقیقت نظام کو کمزور کرنے کی کوشش میں ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا دشمن عناصر بھی کھلی طور پر انتخابات میں روڑے اٹکانے کے درپے ہیں تا کہ ایرانی نظام کو کمزور کریں کیونکہ اگر عوام کی موجودگی کمروز ہو تو ملک بھی کمزور ہوجاتا ہے تب وہ ملک کو بدامنی اور دہشتگردی کا شکار کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ اگرہم ملک کیخلاف پابندیوں کی منسوخی یا اس میں کمی آنے کے خواہاں ہیں تو اس کا واحد حل انتخابات میں حصہ لینے کا ہے اور عوام کی نظام سے حمایت کو دنیا بالخصوص دشمن عناصر کے سامنے مظاہرہ کریں۔