ذرائع مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روسی فضائیہ کے حملوں میں 180 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور ان حملوں میں دہشت گردوں کی 16 فوجی گاڑیاں بھی منہدم ہو گئی ہیں۔
روسی وزارت دفاع نے گزشتہ روز بھی بیان جاری کیا تھا کہ شام کے شہر الرقہ میں روسی جنگی طیاروں کی فضائی کارروائیوں میں داعش کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کا قوی امکان ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق اس حملے کے بعد جو 28 مئی کو الرقہ پر ہوا تھا، داعش کے متعدد اعلیٰ کمانڈروں سمیت 330 دہشتگرد مارے گئے تھے جن میں البغدادی کی ہلاکت کا بھی قوی امکان ہے۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ داعش نے الرقہ سے انخلاء کیلئے ضروری تدابیر اپنانے کیلئے یہ اجلاس منعقد کیا تھا۔روسی وزارت دفاع نے کہا کہ البغدادی کی ہلاکت کے بارے میں اطمینان حاصل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل برطانوی روزنامہ ڈیلی میرر نے گزشتہ ہفتے رپورٹ دی تھی کہ داعش کا سرغنہ روسی فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے۔