اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں اور حکومتی عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں ایران کے خلاف اتحاد قائم کرنے کے لئے سعودی عرب کے دورے پر تھے اورایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے سعودی عرب میں بعض ممالک کے سربراہان کو جمع کیا لیکن انہی ایام میں ایرانی قوم نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا اور جمہوریت کے خلاف امریکی اور سعودی سازشوں سازشوں کو ناکام بنادیا۔
صدر حسن روحانی نے انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت اور درایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت عملی اور درایت پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت اور پارلیمنٹ کا عوامی مشکلات کو حل کرنے میں اہم کردار ہے اور ہمیں اپنی اس ذمہ داری کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔