رپورٹ کے مطابق شام کے امور میں اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کیرین ابو زید (Karin Abu Zaid) کا کہنا صرف شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحاد کے حملے میں میں300 عام شہری جاں بحق ہو گئے۔
اس سے قبل بھی رقہ میں امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں 4 عورتیں اور دو بچے تھے۔
شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں اب تک ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبورہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام کے شہر رقہ کے شہریوں پر امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملے پرتنقید کی ہے۔جنگی جرائم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے معائنہ کاروں نے اعلان کیا ہے کہ شام کے شہر رقہ میں امریکی اتحاد کے طیاروں کے حملوں میں جو داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے بہانے کئے گئے بڑی تعداد میں عام شہری مارے گئے ہیں۔
خبری ذرائع نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے طیاروں نے رقہ شہر کے مغربی مضافات میں پچیس سے زائد حملے کرکے دسیوں عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔
بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحاد کے طیاروں نے رقہ میں اپنے حملوں میں سفید فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے۔