فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے خلاف یکطرفہ امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں سے علاقائی امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جس کا مقصد امریکی سازشوں کے خلاف مزاحمتی فرنٹ کو کمزور کرنا ہے۔
بیان کے مطابق، امریکہ نے ایسا قدم ناجائز صہیونی ریاست کی خواہشات کے مطابقت اور عالم اسلام اور فلسطینی حقوق کے خلاف اٹھایا ہے۔
حماس تنظیم نے ایرانی قوم اور حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح امریکہ کو اپنے اس اقدام میں بھی شکست کا سامنا ہوگا۔