– ایرانی سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دشمنوں کی تمام سازشوں کے با وجود ایران میں اسلامی نظام کی طاقت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر انہوں نے رجب، شعبان اور رمضان المبارک کے تین مہینوں کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ ضروری وقت میں اقتدار، سلامتی، عظمت اور کافی صلاحیت کی فراہمی مسلح افواج کے اہم مقاصد ہیں۔
قائد اسلامی انقلاب نے مسلح افواج کو مزید منظم اور منفرد بنانے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلح افواج کی جانب سے انجام ہونے والی سرگرمیوں کے نتائج ملکی مقاصد کے مطابق ہونا چاہیئے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے موجودہ صورتحال کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وقار کا زمانہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں اسلامی نظام کی بڑھتی ہوئی طاقت سے بہت خوفزدہ ہیں اسی لئے ہمارے نظام کے خلاف اپنے حملوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ دشمنوں کی تمام سازشوں کے با وجود ایران میں اسلامی نظام کی طاقت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب کے بیانات سے پہلے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری نے گزشتہ سال کے دوران مسلح افواج کی کارکردگیوں اور کامیابیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے سال میں اعلی مقاصد کی تک رسائی کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔