مغربی فرنٹ ایرانی قوم کے خلاف جابرانہ پابندیوں کا خاتمہ کرے: آیت اللہ سید علی خامنہ ای
3016
M.U.H
08/01/2021
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ ہمیشہ ایران اور عراق، شام اور لبنان جیسے خطے کے ممالک میں عدم استحکام کی تلاش میں ہے۔
یہ بات حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ انی نے آج بروز جمعہ 19 دی 1356 میں شہنشاہی سلطنت کے خلاف قم کے عوام کے احتجاجی مظاہرے کی مناسبت سے عوام سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پابندیاں ایرانی قوم کے خلاف ایک جرم اور غداری ہے جسے ختم کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے خطے کے مسائل میں ایران کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ خطے میں ہماری موجودگی اسلامی جمہوریہ کے دوستوں کے لیے استحکام اور ترقی کا باعث ہے۔
ایرانی قائد نے ایران کی دفاعی طاقت کے بارے میں بھی کہا کہ آج ایران کی دفاعی طاقت ایسی ہے کہ دشمنوں کو اپنے فوجی حساب کتاب میں ایران کی صلاحیت کو خاطر میں نہیں لانا چاہئے۔
قائد انقلاب نے جوہری معاہدے اور امریکہ کی واپسی کے بارے میں کہا کہ جوہری معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے لئے کوئی جلدی نہیں ہےاور ہمارا بنیادی اور منطقی مطالبہ امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابندیوں کو ختم کرنا ہے اور اگر پابندیاں ختم کردی گئیں تو امریکہ کی واپسی معنی خیز ہوگی ورنہ امریکی واپسی ہمارے لیے نقصان دہ بھی ہوگی۔
انہوں نے امریکہ کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آج آپ عظیم بت کی صورتحال دیکھ رہے ہیں۔ یہ جمہوریت، صدارتی انتخابات اور ان کے انسانی حقوق کی صورتحال ہے کہ ہر چند دن میں ایک بار ایک کالے آدمی کو بلا وجہ قتل کیا جاتا ہے اور قاتل کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ امریکی اقدار ہی ہیں جو دنیا نے ان کا مذاق اڑایا ہے یہ ان کی مفلوج معیشت کی حالت ہے ، جس میں دسیوں ملین بے روزگار اور بھوکے لوگ ہیں۔ یقینا یہ اہم ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کی امیدیں اور امنگیں امریکہ ہیں اور اس پر بھروسا کرتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ جو لوگ اس فکر میں ہیں کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بعد ملک بہشت بریں میں تبدیل ہوجائےگا انھیں امریکہ کے اتحادی ممالک کی صورتحال اور خود امریکہ کی صورتحال کا غور سے جائزہ لینا چاہیے امریکہ خود جہنم میں تبدیل ہوچکا ہے اور امریکہ میں انسانی اقدار اور انسانی حقوق کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خطے کے ممالک کی صورتحال کو دیکھیں جو آجکل امریکہ کے ساتھ ہیں اور امریکہ 19 دی کے واقعے کے بعد ایران پر قبضے کرنا چاہتا ہے.
انہوں نے اپنے خطاب میں ملک میں کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ امریکہ اور برطانیہ میں تیار کی گئی ویکسین قابل اعتماد نہیں اگر وہ اتنے ہی قابل تھے تو وہاں اتنی بڑی تعداد میں اموات کیسے ہوئی ہیں ہمیں فرانس کی ویکسین پر بھی اعتماد نہیں لہذا امریکہ اور برطانیہ کی ویکسین کی ملک میں درآمد بالکل ممنوع کی جاتی ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے عوام کے ذریعہ جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی برسی کے پرجوش انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ "میں جنرل سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر ملک میں پیدا ہونے والی عظیم تحریک کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔