تہران - قطر کے امیر 'شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا. ايراني صدارتي دفتر كے سياسي شعبے كے ڈائريکٹر نے اپنے ٹويٹ پيغام ميں کہا ہے کہ صدر مملکت حسن روحاني اور قطري امير نے دونوں ممالک کے درميان اقتصادي اور تجارتي شعبوں بالخصوص نجي شعبوں ميں تعلقات کو بڑھانے پر زور ديا.اس ٹيلي فونک رابطے کے دوران ايراني صدر اور قطري امير نے ايک دوسرے کو عيد الفطر کي مبارک باد پيش کي.انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماوں نے عالم اسلام ميں مسلم امہ کے درميان اتحاد اور يکجہتی کي ضرورت پر زور ديا۔