مزاحمتی تحریک کی کامیابی کے ردعمل میں اھواز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا: حزب اللہ
1441
M.U.H
24/09/2018
لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی علاقے اھواز میں دہشت گردی حملے مزاحمتی تحریک کی کامیابیوں کے ردعمل میں کئے گئے ہیں اور ان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس بیان میں کہا گیا کہ ایران، شام اور لبنان کی جانب سے امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ مزاحمتی تحریک کے ردعمل میں یہ حملے کئے گئے ہیں۔
حزب اللہ کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام پیغام میں ایرانی صوبہ خوزستان کے شہر اھواز میں ہونے والے حولناک دہشت گردی کے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
ایرانی صوبہ خوزستان کے شہر اھواز میں ہفتے کے روز دہشت گردی حملے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔