ایرانی سپریم لیڈر نے ایران کے شہر اہواز کے دہشت گردانہ حملے میں شهید اور زخمی ہونے والے لواحقوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
ان خیالات کا اظہار قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی 'سید علی خامنہ ای' نے ایک جاری کرده پیغام میں فرمایا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اہواز میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون اور انصاف کے حوالے کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس حادثے پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی پریڈ میں خونخوار دہشت گردوں نے معصوم بچوں اور عورتوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اس دردناک حادثے کے پیچھے امریکہ اور خطے میں اس کی غلام اور نوکر حکومتوں کا ہاتھ ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے داغدار خاندانوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے صبرو شکیبائی طلب کی۔