سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت کئي صوبوں پر وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں بےگناہ افراد شہید اورزخمی ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صنعا پر بمباری کرکے عوام میں خوف و ہراس پیاد کرنے کی کوشش کی لیکن یمنی عوام نے سعودی عرب مردہ باد کے نعرے لگآئے اور سعودی عرب کےوحشیانہ اور ظآلمانہ مظالم کے خلاف استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ادھر یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے بھی کئی میزائل ملک فہد فوجی اڈے اور طائف پر داغے ہیں اور ان جگہوں پرلگی آگ کو دور سے دیھکا جاسکتا ہے۔