اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ اہواز میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث 22 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں کارروائی جاری ہے۔
وزارت انٹیلیجنس کے مطابق دہشت گردوں کی پانچ ٹیموں اور ان کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ چل گيا ہے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے ۔ دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد اور ان کے سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انٹیلیجنس کے بیان کے مطابق دہشت گردوں کو خطے کے بعض عرب ممالک کی حمایت حاصل تھی اور اس سلسلے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے دھماکہ خیز مواد ، فوجی ساز و سامان ، اور ارتباطاتی وسائل کشف اور ضبط کرلئے گئے ہیں۔