تہران: ایرانی دارالحکومت کے امام جمعہ نے کہا ہے ملک میں قائم عسکری مراکز قوم کے راز اور ناموس ہے لہذا اللہ کی مدد سے، حکام اور ایرانی عوام کسی کو یہاں دخل اندازی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بات آیت اللہ 'سید احمد خاتمی' نے آج تہران میں نماز جمعہ کے ایک عظیم اجتماع میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کے عسکری اور غیرعسکری مراکز کے معائنے میں کوئی فرقی نہیں ہے۔
تہران کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ نہ تو این پی ٹی معاہدے اور نہ ہی ایٹمی معاہدے میں ایران کے قومی رازوں سے باخبر ہونے کے لئے اغیار کو اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے محرم الحرام کے مقدس مہینے کی آمد کے حوالے سے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مہینے میں اللہ کی قربت حاصل کریں اور دین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں۔ آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ مومنین اللہ کی راہ میں جہاد کریں کیونکہ خیر و عافیت کا اصل راستہ یہی ہے۔