بین الاقوامی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی صحت کی ذمہ دار بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہے۔
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے منگل کے روز ایک بیان میں بحرین کے معروف عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی ابتر حالت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ فوری طور پر ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔
اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ بحرین میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بگڑتی صحت کی ذمہ دار بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہے۔
آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ حکومت بحرین کو چاہئے کہ اپنے ملک کے عوام کے مطالبات پر توجہ دے اور تشدد پسندانہ پالیسیاں ترک کردے۔
بحرین کی آل خلیفہ حکومت کو مشورہ د یتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے آمر حکمرانوں منجملہ عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام جیسی سرکش حکومتوں کے زوال سے سبق حاصل کرے۔