دھمکیوں اور پابندیوں کا دور گذر گیا: محمد جواد ظریف
1398
M.U.H
01/08/2018
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف دباؤ اور پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا لہذا امریکیوں کو چاہئے کہ ایرانی قوم کی عزت کرنے کا راستہ اختیار کریں.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی جانب سے دباؤ، پابندیاں اور منفی پرپیگنڈہ بے اثر ہوں گے.انہوں نے امریکی حکام کو تجویز دی کہ وہ ایرانی قوم اور عالمی معاہدوں کا احترام کریں.
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ جوہری معاہدے سے یکطرفہ اور غیرقانونی طور پر نکل جانے پر وہ اپنے آپ کی سرزنش کرے.
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ نے دو سال مذاکرات کئے، اس کے ساتھ تین یورپی ممالک سمیت چین اور روس کے ساتھ ایک عالمی معاہدے طے پانے پر اتفاق ہوا جو تعمیری ثابت ہوا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو غیر مشروط طور پر مذاکرات کی پیشکش کی۔