قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کے صدرعلاء الدین بروجردی نے ایک خبر رساںایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے سنجیدہ اور پر عزم ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر کس چکا ہے اور بعض ممالک کی طرح دہشت گردوں کو اچھے اور برے گروہوں میں تقسیم کرکے ان کے درمیان کسی امتیاز کا قائل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لئے شامی عوام اور ان کی منتخب حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایران دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کے لئے شامی عوام اور حکومت کی مدد کرنا اپنا حق سمجھتا ہے اور ہم اس امداد کے سلسلے کو مزید جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کے بعض ممالک جو یمن اور شامی عوام کے خون کی ہولی کھیلتے رہے ہیں، دہشت گردوں کے حامی ہیں ہم خطے کے ممالک سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اپنے موقف کی وضاحت کریں اور پس پردہ ان کی حمایت بند کر دیں۔