انصار اللہ یمن کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صعدہ میں سعودی حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں سخت انسانی بحران کی شکل اختیار کرنے والی سعودی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی عالمی برادری یمن میں ہونے والی نسل کشی کے نتائج کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی یلغار ہمارے مزاحمتی حوصلوں کو اور پختہ کرنے کا سبب بنی ہے۔ یاد رہے کہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب کی بمباری کے نتیجے میں 13 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے وہیں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔یمن شدید انسانی بحران سے گزر رہا ہے ایک طرف ملک میں وبا پھیلی ہوئی ہے تو دوسری طرف شدید قحط کا سامنا ہے۔