ایران کے خلاف ٹرمپ کی حکمت عملی ناکامی سے دوچار ہوگئی : سیدحسن نصرالله
2759
m.u.h
12/11/2019
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے یوم شہید کی مناسبت سے خطاب میں لبنان میں امن و سلامتی کو واشنگٹن سے بہتر اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ لبنان نے 11 نومبر کو یوم شہداء کے نام سے موسوم کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ تمام یورپی مبصرین واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایران کے خلاف امریکی جنگی دھمکیاں دم توڑ گئیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی ایران کے خلاف حکمت عملی شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی اور امریکی صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ٹیلی فونی مکالمہ کا انتظار کر رہا ہے لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ امریکہ عراق ، شام ، لبنان اور خطے کے دیگر ممالک میں فساد اور دہشت گردی کا اصلی محور ہےاور مسلمان حکمرانوں کو امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کا ساتھ دینے کے بجائے اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم تسلیم نہ ہونے والی قوم ہیں اورامریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف آخری سانس تک پائیداری اور استقامت کامظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے نے یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے اسرائیل کے خلاف بیان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل کے خلاف ان کا بیان بہت ہی اہم اور قابل فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ عبدالملک الحوثی کا بیان ایمان و صداقت پر مبنی ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے شہید احمد قصیر کی شہادت پسندانہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید احمد قصیر نے اس دور کے اسرائیلی وزیر اعظم شیرون اور اس کی فوج کی کمر توڑ دی اور غاصب اسرائیلی فوج پر کاری ضرب وارد کرکے اسے تاریخی شکست سے دوچار کیا۔