امریکہ اور اس کے اتحادی اپنی شکست کے بعد خاموش نہیں بیٹھیں گے: سید حسن نصراللہ
1111
M.U.H
03/05/2018
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ شام، عراق اور لبنان میں اپنے منصوبوں میں ناکام ہو جانے کے بعد امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب۔ خاموش نہیں بیٹھیں گے
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنان کے صوبے بقاع میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب میں شام میں قانونی حکومت کے مقابلے میں مقابل فریق کو ہونے والی شکست کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تحریک مزاحمت کے خلاف جنگ شروع کرانے کی غرض سے امریکہ کو اکسانے کے لئے سعودی عرب سیکڑوں ارب ڈالر ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔انھوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ سعودی ولیعہد محمد بن سلمان علاقے میں جنگ کی آگ بھڑکانے سے متعلق امریکہ اور اسرائیل کو اکسانے کے لئے اربوں ڈالر ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ اب اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے اور اسی سے تلملائے دہشت گردوں کے حامی منجملہ امریکہ اور اس کے اتحادی جن میں سعودی عرب پیش پیش ہے، سکون سے نہیں بیٹھ پا رہے ہیں۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جو ممالک علاقے میں بے چینی اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اسرائیل کے حق میں کام کر رہے ہیں اور وہ جنوبی لبنان ، بقاع اور تحریک مزاحمت کے دشمن ہیں۔