یوم القدس دنیا کے مظلوموں کی حمایت کے لئے ایک موقع ہے: شہر کرد کا امام جمعہ
2758
m.u.h
19/05/2020
چہار محال و بختیاری کے امام جمعہ نے آنے والے یوم قدس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یوم قدس دنیا کے مظلوموں کی حمایت کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے۔
یہ بات علامہ محمد علی نکونام نے حالیہ دنوں میں شہر کرد میں نماز جمعے كے ایک اجتماع ميں نمازيوں سے خطاب كرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران میں کرونا کی وباء کے پھیلنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال کرونا کی وجہ سے یوم القدس کا انعقاد پچھلے سالوں سے مختلف ہے۔
انہوں نے یوم القدس کے قریب آنے کے ساتھ اعلان کردیا کہ یوم القدس دنیا میں صہیونی نسل پرستوں کے جرائم کو دکھانے کا ایک موقع ہے صہیونی حکام، ہزاروں افراد کو بے گھر کر کے بیت المقدس پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
علامہ نکونام نے کہا کہ مسلم قوم، کسی بھی حالت میں خاموش نہیں رہے گی اور فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ کرنے والوں کے قبضے کے سامنے کھڑی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے ذریعہ بیت المقدس پر قبضہ اور فلسطینی عوام کے بے گھر کرنے کے سامنے آزادی پسندوں کی خاموشی اس قبضے کو قانونی حیثیت دیتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عالم اسلام کے عوام دشمنوں کو ان کے مذموم خیالات کو قانونی حیثیت دینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
نکونام نے کہا کہ تمام لوگ رمضان کے آخری جمعہ کے دن (یوم القدس) بیت المقدس اور فلسطین کو بچانے کیلیے اس عظیم دن میں حصہ لیں گے۔