عراق کے شہر موصل کے قدیمی علاقے میں داعش کی شکست کی رپورٹ سامنے آنے کے چند گھنٹے بعد عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ موصل میں داعش کو شکست ہوئی ہے اورموصل کی سرکاری طورپرآزادی کا اعلان بہت جلد ہو جائے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کل رات اعلان کیا کہ صوبہ نینوا کے مرکزی شہرموصل کی سرکاری طور پر آزادی کا اعلان بہت جلد ہو جائے گا اورایک چھوٹے سے علاقے کے سوا پورے موصل کا کنٹرول عراقی فوج کے ہاتھ میں آگیا ہے۔
عراق کے وزیراعظم نے عراق کی فوج اور رضاکار فورسز کی دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےعراقی عوام سے وعدہ کیا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران ہی عراقی قوم کو سکیورٹی فورسز کی کامیابی کی اچھی خبریں ملیں گی۔
عراق کی فوج نے کل رات ایک بیان جاری کرکے کہا کہ موصل شہر کے قدیم علاقے میں جھڑپیں ختم ہونے والی ہیں اور دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگرد صرف چند گلیوں اور گھروں سے مزاحمت کر رہے ہیں۔