آل خلیفہ نے اپنے ہی عوام کے پرامن احتجاج کو کچلنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 26 شہریوں کی شہریت منسوخ جبکہ 18 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
بحرینی عدالت نے اپنے 26 شہریوں کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔اس عدالت نے 18 افراد کو عمر قید اور بعض دیگر کو 15 سال با مشقت قید کی سزا سنائی ہے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں آل خلیفہ کے ظلم اور جرائم کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ملک کے دیگر علاقوں کی طرح آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے نزدیک بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔بحرینی فورسز نے چند روز قبل ہی آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم کی رہائش گاہ پر حملہ بولتے ہوئے درجنوں افراد کو زخمی اور گرفتار کیا تھا جس میں 6 بے گناہ افراد بھی شہید ہو ئے تھے۔بحرینی عوام 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ کے مظالم اور شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کیساتھ متعصب رویے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔