شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے افراد نادان ہیں: لاریجانی
2768
M.U.H
20/12/2018
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شیعوں اور سنیوں کو اسلام کے دو قوی اور مضـوط بازو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے افراد جاہل ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے شیعوں اور سنیوں کو اسلام کے دو قوی اور مضـوط بازو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے افراد جاہل ہیں۔ لاریجانی نے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ امریکی عداوت اور دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کرتا ہے جبکہ ایران خطے میں پائدار امن و صلح کا خواہاں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی پالیسی ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے احترام پر استوار ہے اور ایران اپنے ہمسایہ ممالک میں امن و ثبات کا خواہاں ہے ۔ لاریجانی نے کہا کہ ایران نے عراق اور شام کی حکومت کی دہشت گردی کے خلاف حمایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ ایران علاقائي اور اسلامی ممالک میں دہشت گردی کے فروغ کے سخت خلاف ہے جبکہ امریکہ علاقائي اور اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دیکر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
لاریجانی نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کو سعودیہ کی تاریخی غلطی اور اشتباہ قراردیتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام اغیار کے تسلط کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی ممالک حتی سعودی عرب کی طرف بھی دوستی کا ہاتھ بڑھایا ہے کیونکہ خطے کی پیشرفت اور ترقی کے لئے امن و ثبات کا ہونا بہت ضروری ہے جبکہ امریکہ نے خطے کے امن و ثبات کو نشانہ بنا رکھا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی پیروی کرکے سعودی رعب نے غلط راستہ اختیار کررکھا ہے۔