1142 muh 02/05/2020
سید حسن نصر اللہ نے صبر کرنے والوں سے اللہ تعالی کی محبت اور دوستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی صبر، حلم و بردباری اور استقامت کا مظاہرہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ماه مبارک رمضان کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی مؤمنوں میں صبر اور حلم کی خصلتوں کو دوست رکھتا ہے۔ مشکلات میں صبر کا دامن تھامنے سے اللہ تعالی راضی ہوتا ہے اور پھر وہی مشکلات کو دور کرتا ہے اور انسان کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اسے علم ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی اس کے ساتھ ہے اور وہ اپنے بندے سے راضی ہے۔ اگر ہم نے مشکلات میں صبر کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرلی تو ہم کامیاب ہیں دوسری صورت میں شکست اور ملک و معاشرے میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ سیاسی مسائل کے بارے میں پیر کے روز عوام سے خطاب کریں گے۔
Imambara Ghufranmaab
Add : Maulana Kalbe Husain Road, Chowk, Lucknow-3 (INDIA)
مجلس علماء ھند پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں۔ ادارہ کا ان سے متفق ہونا ضروری نہیں۔