مسافرطیارہ حادثہ ، مسلح افواج کو رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایت
2612
M.U.H
12/01/2020
رہبرانقلاب اسلامی نے یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے کے سلسلے میں مسلح افواج کو ممکنہ غفلتوں اور غلطیوں کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے -
اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی یوکرین کے مسافرطیارے کی تباہی کے بارے میں ایران کی مسلح افواج کی تحقیقات کے نتائج کے سامنے آجانے اور اس حادثے میں انسانی غلطی ثابت ہوجانے کے بعد ہفتے کو اپنے ایک پیغام میں اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ایک بار پھر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مسلح افواج کو ہدایت دی کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی تکرار کی روک تھام کے لئے ضروری تدابیر اپنائی جائیں ۔
رہبرانقلاب اسلامی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور پروردگارعالم کے لطف و کرم کے شامل حال ہونے کی دعا کی ہے-