ڈیل آف سنچری، ٹرمپ کے مرنے سے پہلے مرجائے گا:آیت اللہ سید علی خامنہ ای
2834
m.u.h
06/02/2020
قائد اسلامی انقلاب نے فرمایا ہے کہ امریکہ کے "ڈیل آف سنچری" منصوبے ٹرمپ کے مرنے سے پہلے مرجائے گا اور یہ منصوبہ نہ صرف بیوقفانہ اور ان کی خباثت کی علامت ہے بلکہ ابتدا سے ان کے خود کے لئے نقصان دہ ہے اور بے شک اس سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوگا.
ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمی "سید علی خامنہ ای" نے بدھ کے روز ایرانی عوام کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے فرمایا کہ کسی ایسی چیز جو یقینی طور پر حاصل نہیں ہوگا، کے لئے آنا اور بیٹھ کر خرچ کرنا ، دعوت دینا، مدعو کرنا اور دنیا میں تنازعات پیدا کرنا اور رونمائی کرنا ایک احمقانہ فعل ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فرمایا کہ ڈیل آف سنچری امریکیوں کی خباثت کی علامت ہے کیونکہ انہوں نے صہیونیوں کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط کردئے ہیں مگر اس منصوبے کا موضوع ان سے متعلق نہیں، فلسطین اپنے عوام کا تعلق ہے، فلسطین پر فیصلہ کرنا آپ کی ذمہ داری نہیں ہے.
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ ہم نے پہلے سے کہا تھا کہ یہ منصوبہ ان کے مفاد میں نہیں کیونکہ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کا مقصد فلسطین کا نام اور یاد کی فراموشی ہے مگر ان کے ایسے اقدام کی وجہ سے مسئلہ فلسطین ایک بار پھر زندہ ہوگیا.
رہبر معظم نے فرمایا کہ اب دنیا بھر میں عوام فلسطینی قوم پر ہونے والے ظلم و ستم اور ان کے حقوق پر بات کرکے امریکہ کی مذمت کر رہے ہیں اور چار عرب ممالک کے غدار حکام کی طرف نگاہ نہیں کی جانی چاہئے۔
انہوں نے ایرانی عوام کو 21 فروری میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لئے دعوت دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی سلامتی میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کو انتخابات میں حصہ لینا چاہئے.