بحرینی عوام ذلت اور غلامی کو برداشت نہیں کریں گے:آیت اللہ شیخ عیسی قاسم
3204
M.U.H
03/02/2019
بحرین کے روحانی اور مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرینی عوام پر آل خلیفہ کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی عوام ذلت اور غلامی کو برداشت نہیں کریں گے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین کو اسلام و ایمان ، علم و معرفت اور ہدایت پر مبنی ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ بحرینی عوام اپنی عزت و عظمت اور شرافت کی بقا کے لئے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ظلم و جبر و استبداد اور غلامی کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کسی پر حملہ آور نہیں بلکہ بحرینی عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے اور وہ اپنے حقوق بحال کرنے کی غرض سے پر امن احتجاج کررہے ہیں۔ اور وہ بحرین پر امریکہ اور اسرائيل نواز آل خلیفہ حکومت کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔