مغربی پٹی کے بیت لحم میں صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی جوان کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس جوان کو معمولی ہتھیار سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھنے کے جرم میں قتل کر دیا ہے۔ اس جوان کی شہادت کے ساتھ ہی انتفاضہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 341 ہو گئی ہے۔فلسطینی مجاہدین نے گزشتہ ماہ صیہونی فوجیوں اور غیر قانونی رہائش اختیار کرنے والے یہودیوں کے خلاف 28 مرتبہ اقدام کیا جن میں 3 بار گولہ باری، 3 بار معمولی ہتھیاروں سے حملہ، 17 بار پتھر بازی اور 5 دھماکہ خیز مواد سے بھرے پیکیٹ دھماکے کئے گئے۔ صیہونی مظالم اور اسلامی مقدسات کی اہانت بالخصوص مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینیوں نے اکتوبر 2015 سے انتفاضہ شروع کیا ہوا ہے جس میں اب تک 341 مظلوم فلسطینی صیہونی فوجیوں کے مظالم کا شکار ہوکر شہید ہو چکے ہیں۔