حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنانی عوام سے 6 مئي کو لبنان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھر پور شرکت کی درخواست کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کو اس صدی کے عربی اور مغربی معاملے اور سازش پر زوردار طمانچہ قراردیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے مزاحمتی فیصلے کو شجاعت اور بہادری کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام نے اپنے احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ اس صدی کے عربی اور مغربی سازشی معاملے کو نابود کردیا ہے اور انھوں نے اپنے وطن کو آزاد کرنے کا عزتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی میں امریکہ نواز عرب حمکراں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں اگر عرب ممالک کے غدار حکمرانوں کی غداری ختم ہوجائے تو بیت المقدس اور فلسطین بہت جلد آزاد ہوجائیں گے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطینیوں کا ناحق خون بہانے میں بعض عرب حمکراں اسرائیل کے ساتھ ہیں اور مسلمانوں کو غدار حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے پارلیمانی انتخابات کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ دشمن لبنان کے انتخابات ميں مداخلت کی بھر پور تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن لبنانی عوام باہمی اتحاد اور انتخابات میں بھر پور شرکت کے ذریعہ دشمن کی تمام گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔