روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنوب مغربی شام کے بارے میں بیان کی منظوری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
جمعرات کی شام سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں جنوب مغربی شام کی صورتحال کے بارے میں غور کیا گیا۔
جنوبی اور جنوب مغربی شام کے علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کے آپریشن کلین اپ پر، دہشت گردوں کے حامی یورپی ملکوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شامی فوج نے جنوبی اور جنوب مغربی علاقوں میں بائیس جون سے آپریشن کلین اپ کا آغاز کیا ہے جس کے دوران پچاس سے زائد شہروں اور علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا جا چکا ہے۔
شامی فوج نے جمعرات کے روز شام اردن سرحد کے قریب واقع علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں دہشت گردوں کی شکست پر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔